اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے قراقرم یونیورسٹی کا کلیدی کردار رہاہے ۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات نے علاقائی و قومی تعمیروترقی میں اہم رول ادا کیاہے ۔جس پر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر وان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ طلبا محنت پر یقین رکھیں ۔کیونکہ محنت کا کوئی توڈ نہیں ۔محنت کے بدولت ہی ہرناممکن کو ممکن بنایاجاسکتاہے ۔نوجوان نسل تعلیم وتحقیق پر توجہ مرکوز کریں ۔صوبائی حکومت یونیورسٹی کے ساتھ مل کر طلباکو درپیش فیس و دیگر تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرینگے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ صوبائی بجٹ میں یونیورسٹی کے لیے خصوصی گرانٹ مختص کرنے کے حوالے سے کام کرینگے ۔تاکہ یونیورسٹی کو درپیش مسائل حل ہوسکے ۔انہوںنے کہاکہ بورڈ منتقلی کا فیصلہ اُجلت میں کیاگیا۔اگر کہی پر کوئی کمزوری ہے تو اس کمزوری کو ٹھیک کرنا ہوتاہے ۔نہ کہ پورے بورڑ کو منتقل کرنا ۔موجودہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کے ساتھ ملکر ان کمزوریوں کو ٹھیک کرتے ہوئے بورڑ کو واپس لائینگے ۔تاکہ یہاں کے طلبا کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کو ہرممکن تعاون فراہم کریگی ۔تاکہ خطے سمیت یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرسکے ۔وزیر اعلیٰ نے اپنے ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت پانچ سالوں میںاعلیٰ تعلیم وتحقیق، گلگت بلتستان میں سیاحت ،مائینگ سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے جہدوجہد کرینگے ۔اس سے قبل صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات فتح اللہ خان نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی کا فارغ التحصیل طالب علم ہونے پر فخر محسوس کرتاہوں۔بطور یونیورسٹی کا سابقہ طالب علم صوبائی حکومت اور یونیورسٹی کے درمیان پُل کا کردا ادا کرونگا اور مل کر خطے کی تعمیروترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی خطے میں واحد بہترین ادارہ ہے جو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے لیے بھرپور کام کررہاہے ۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کے لیے لائف لائن ہیں ۔لہذا طلبا علاقے کو امن کاگہوارہ بنانے اور خوشحالی کے لیے سفیر کا کردار ادا کریں۔پروگرام سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے یونیورسٹی کی نئی تعمیر شدہ اقبال بلاک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات فتح اللہ خان سمیت مختلف اداروں کے زمہ دار آفیسران بھی موجود تھے ۔
تعلیم وتحقیق کے فروغ کیلئے قراقرم یونیورسٹی کا کلیدی کردارہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
Dec 11, 2020