اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )صرف کرونا پھیلنے پر عدالت سے التوا کی درخواست پرسپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں ججز تقرری کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے کی دوران سماعت عدالت کا درخواست گزار کے وکیل کے کرونا پھیلنے کے سبب التوا مانگنے پر اظہار برہمی ۔ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے موقف اپنایا کہ وکیل صاحب نے کرونا وائرس پھیلنے پر التوا کی درخواست جمع کرائی ہے، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کرونا پھیلنے پر التوا کا جواز تو نہیں بنتا،جسٹس عمر نے کہااگر کرونا پھیل رہا ہے تو اس بات پر التوا تو نہیں دے سکتے، کرونا کا شکار ہوجاتے تو الگ بات تھی ایسے التوا تو نہیں ملتا،اگر آئندہ سماعت پر وکیل پیش نا ہوئے تو 20 ہزار جرمانہ ہوگا،جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ڈیٹا اور درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب جمع کرائیں،کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔
کرونا پھیلنے پر عدالت سے التوا کی درخواست پرسپریم کورٹ کااظہار برہمی
Dec 11, 2020