اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ ترجمان موثر وے پولیس نے کہا ہے کہ دھند کی شدت میں کمی آتے ہی موٹروے کھول دیا جائے گا، عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور مناسب درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے ہمسفر اسمارٹ فون ایپلی کیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کریں تاکہ مزید کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔