اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود ریچھ اچھی حالت میں ہیں، انہیں وقتی طور پر ایوب نیشنل پارک بھیجنا چاہا رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ریچھ ایوب نیشنل پارک سے ہمالیہ نیشنل پارک منتقل کر سکتے ہیں۔ ان ریچھوں کو بعد میں مارگلہ وائلڈ لائف میں واپس لائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے عدالت کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان ریچھوں کو اردن نہ بھیجا جائے۔
اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود ریچھ اچھی حالت میں ہیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی
Dec 11, 2020