نومبرمیں 569منشیات فروشوںکو گرفتار کیا گیا :ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس کی منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ لاہور پولیس نے نومبرکے دوران منشیات فروشی میں ملوث569ملزمان کو حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں 548مقدمات درج کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 320گرام ہیروئن ،121کلو گرام سے زائد چرس ،80گرام آئس،5کلو گرام سے زائد افیون اور4ہزار767لٹر شراب برآمد کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن