تیز رفتار ڈالہ موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘65سالہ شخص جاں بحق 

 لاہور(نمائندہ خصوصی)شادمان کے علاقے میں تیز رفتار ڈالے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 65سالہ شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شادمان کے علاقہ میں سٹیل برج انڈرپاس میں ڈالہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالوحید شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاجاں بحق شخص کی شناخت عبدالوحید کے نام سے ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ڈرائیور کی شناخت شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن