نیب سکھر نے اعجاز جاکھرانی و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا

Dec 11, 2020

کراچی (این این آئی) نیب سکھر نے میشر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی و دیگر کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا،سندھ ہائیکورٹ نے اعجاز جکھرانی کے وکیل سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے ملزم اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں میشر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اعجاز جکھرانی و ویگر کے خلاف جاری انکوئری میں پیش رفت سے نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو آگاہ کردیا، نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز جاکھرانی و دیگر کے خلاف کرپشن کا ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے ملزمان کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ریفرنس دائر کردیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوگیا تو تمام درخواستیں سکھر بینچ کو بھیج دیتے ہیں، جس پر اعجاز جکھرانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس دائر ہوگیا مگر ملزم کو اس ریفرنس میں کوئی کال آپ نوٹس تک نہیں ملا اعجاز جاکھرانی کے خلاف متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ صرف یہ بتائیں کے اس ریفرنس میں اعجاز جاکھرانی ضمانت پر ہے یا نہیں ہم آج ہی اعجاز جکھرانی کی درخواست ضمانت سنیں گے،عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے  اعجاز جاکھرانی کی درخواست میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

مزیدخبریں