اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے سرپرست وسلطانہ فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹرنعیم غنی خالق حقیقی سے جاملے ،ڈاکٹرنعیم غنی اسی سال زائد عمر کے تھے ،جو کچھ عرصہ سے علیل تھے اوراسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،علالت کے باعث جانبرنہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے ،جن کانمازجنازہ اسلام آباد میں اداکردیاگیا،اس موقع پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی ،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن ودیگرممبران نے مرحوم کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیااورکہاکہ وہ ایک زندہ دل انسان تھے ،جنھوںنے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے کبھی غفلت نہیں برتی ،ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ڈاکٹر نعیم غنی کی مغفرت اورلواحقین کے صبروتحمل کے لئے دعاکی گئی۔
ڈاکٹر نعیم غنی کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،مسعود الرحمان کیانی
Dec 11, 2020