سینئر صحافی اور بیوروکریٹ چوہدری سکندر حیات کی کتاب ’’دی پیبلز‘‘ شائع ہو گئی 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سینئر صحافی اور بیوروکریٹ چوہدری سکندر حیات کی کتاب ’’دی پیبلز‘‘ (The pebbles ) شائع ہو گئی ہے۔ انگریزی زبان میں لکھی گئی اس کتاب میں دنیا کے ممتاز دانشوروں مفکروں اور سیاسی لیڈروں کی تحریروں سے زندگی کے مختلف پہلوئوں پر اقتباسات اس کتاب میں شامل کئے گئے ہیں۔ ان اقتباسات کو پڑھ کر زندگی کے تنوع اور نشیب و فراز کا احساس ہوتا ہے۔ قاری اس کتاب کو پڑھ کر خود اپنی زندگی پر غور کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ چوہدری سکندر حیات فرنٹیر پوسٹ اسلام آباد میں بیورو چیف رہ چکے ہیں، وہ پاکستان ٹائمز سے بھی وابستہ رہے۔ وہ انڈونیشیا میں پاکستان کے پریس اتاشی اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن میں شعبہ تعلقات عامہ میں بھی کام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ انگریزی روزنامہ بزنس ریکارڈر سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن