ملتان (سپورٹس ڈیسک) بگ بیش سیزن 2020-21 ء آسٹریلیا میں شروع ہو چکا ۔ لیگ کے ابتدائی میچ میں ہوبارٹ ہریکینزنے سڈنی سکسرز کو 16 رنز سے شکست دے دی ۔ ہوبارٹ کے مقام پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے فاتح ٹیم کے دونوں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹ گئے لیکن کولین انگرام نے 55 اور ٹم ڈیوڈ نے 58 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا اور رنز 178 تک پہنچا دیا سڈنی سکسرز کی ٹیم بعد میں کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 162 رنز بنا سکی ۔ ہوبارٹ کی طرف سے جمز اور رلی میرؤتھ نے 2-2 جبکہ نیتھس الز اور سکاٹ پولینڈ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
بگ بیش لیگ‘ ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی سکسرز کو مات دیدی
Dec 11, 2020