مری(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ ن لیبرونگ تحصیل مری کا اجلاس لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی کی صدارت میںمری میں منعقد ہوا اجلاس میں لیبرونگ تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی اور لیبرونگزتحصیل مری کی یونین کونسلوں کے صدور ،جنرل سیکرٹریز دیگر عہدیداروں ،لیگی رہنمائوں منیر عباسی،خواجہ بابر مسعود اورکا رکنو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسہ عام میں لیبرونگ ن تحصیل مری اورتمام یونین کونسلوں سے بڑی تعداد میں عہدیداراں اورکارکن شرکت کیلئے جائیں گے اس موقع پر پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔
مری ، غالب بشیر کی زیر صدارت مسلم لیگ لیبرونگ کا اجلاس
Dec 11, 2020