چکری(نامہ نگار) مسلم لیگی نوجوان رہنما چوہدری جمیل اکرم راجپوت نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کا بیانیہ حق سچ اور ملک وقوم کے بہتر مفاد میں ہے آج پور ی قوم آج ان کی آواز میں آواز ملا کر ان کے موقف کی مکمل تائید کررہی ہے ہم مشکل لمحات میں بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے موقف کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے کیونکہ یہ وہ واحد لیڈر ہے جس کا طرز سیاست، ٹھوس اور جانبدار موقف ہی اسے دوسرے لیڈروں سے ممتاز بناتا ہے انھوں نے ہرمحاذ پر ملک وقوم کی ترجمانی کرکے پاکستان کا روشن چہرہ اقوام عالم میں متعارف کرایا انہی کے وژن پر چلتے ہوئے میدان میں ہیں اقتدار پرستی ہماری منزل نہیں ہے اور نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچتے ہیں پارٹی قیادت اور ہر دلعزیز قائد نے جو بھی ذمہ داری سونپی اس کے لئے ہر لمحہ حاضر ہیں الحمداللہ تین ماہ کی طویل علالت کے بعد مکمل صحت یاب ہوں اور علاقائی سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہا ہوں میں ان تمام لوگوںکا مشکور ہوں جنھوں نے بیماری کے دوران میری عیادت کی اور میری صحت یابی کے لئے دعا کی انہی کی دعائوں سے آج مکمل صحت یاب ہوں۔