ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کا اجلاس رہائش گاہ عابد باکسر‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہوا اجلاس کی صدارت بلال بٹ ضلعی صدر نے کی۔ مہمان خصوصی شیخ اطہر ممتاز اور شاہد مختار لودھی تھے۔ اجلاس میں ضلعی اور تحصیل عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر غفار اعوان‘ ظفر قادری‘ محسن بٹ‘ راؤ ابرار‘ محبوب کھتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان کے عہدیداران ایک طویل گاڑیوں کے جلوس کیساتھ 13 دسمبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ 13 دسمبر کا جلوس حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ اگر یادگار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑا تو گلی گلی ‘ کوچے کوچے میں جلسہ ہو گا۔ عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا۔ مہنگائی سے غریب مر رہا ہے اور وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔
یادگار گراؤنڈ میں پانی چھوڑا تو گلی کوچے میں جلسہ ہو گا: بلال بٹ
Dec 11, 2020