ہیلپ لائن 1092 چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے، سیدہ  شہلا رضا

Dec 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ محکمہ کی تحت چلنے والی 1094 ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔ آج اس پروگرام کا مقصد بھی خواتین کوہیلپ لائن و دیگر قوانین کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس ضمن میں میڈیا اور معاشرے کے ہر افراد کو اپنا کردار مزید بہتر انداز سیادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے محکمہ ترقی نسواں اور پاتھ فائنڈر کی جانب سے "جینڈر بیس وائلنس ہلیپ لائین 1094" کی پروموشن کے لیے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد قوانین بنائے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیاہے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت پولیس کے محکمہ میں خواتین کی تعداد 10 ہونی چائیے مگر بد قسمتی سے خواتین کی بڑی محدود تعداد پولیس کے شعبہ سے منسلک ہے اس ضمن میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میسیجنگ کے لیے ہم مختلف موبائل سروسز سے رابطہ میں ہیں تاکہ 1094 کے بارے میں عوام کو مزید اگاہی فراہم کی جاسکئے۔ سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ لیگل ایڈ سسٹم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویمن شکایتی مراکز کے ساتھ معروف قانون دان کو منسلک کیا گیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دیکھا گیا ہے زبردستی شادی کے کیسز میں زیادہ تر متاثرہ خواتین کورٹ میں شوہر کے حق میں بیان دے دیتی ہیں۔  اس موقع پر سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، ایم پی اے مگلہ شرما، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویر جی کہولی ، سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عالیہ شاہد، کنڑی ڈائریکٹر پاتھ فائنڈر ڈاکٹر تعبندہ سروش، چیر پرسن سندھ کمیشن اون کا اسٹیٹس آف ویمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں