ہارون آباد(نامہ نگار) ہارو ن آباد کے شمع سنیما روڈ ریلوے پھاٹک کے اردگرد تجاوزات کے باعث دن میں کئی کئی بار ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ ہارون آباد میں 100 کے قریب گاؤں دیہات کی عوام اپنے روز مرہ کی اشیاء خریدؤفروخت کے لئے ہارون آباد شہر کا رخ کرتے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ واقعہ یہ روڈ اہم ترین اور مصروف ترین روڈ ہے لیکن تجاوزات کی بھرمار ہونے کی وجہ ٹریفک جام رہتی ہے، شہریوں وقاص ، عثمان ، ابراہیم ، عمر ، حذیفہ و دیگر نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔