لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چمپئن شپ کا آغاز 13 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ کوالیفائنگ رائونڈ 13 دسمبر کو جبکہ مین رائونڈ 14 دسمبر سے شروع ہو گا، چمین شپ میں بارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر18 سنگلز ، گرلز انڈر14 سنگلز، بوائزانڈر 14 سنگلز، انڈر 12 بوائز اینڈ گرلز مکس، انڈر10 بوائز اینڈ گرلز مکس، 45 پلس سینئر ڈبلز، 60 پلس سینئر ڈبلز،خصوصی بوائز اور میڈیا سنگلز شامل ہیں۔چیمپئن شپ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف رولز کے مطابق کھیلی جائیگی، ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل 16 دسمبر، کوارٹر فائنل 17 دسمبرکو، سیمی فائنل 18 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ڈراز کا اعلان کل 12 دسمبر کو کیا جائیگا۔
چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ 13 دسمبر سے شروع ہو گی
Dec 11, 2020