پاکستان انٹرنیشنل سکواش: طیب اسلم ‘ ناصر اقبال فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )طیب اسلم اور ناصر اقبال پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، خواتین ایونٹ کے ٹائٹل کیلئے مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اسلام آباد میں جاری انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کے سیمی فائنل میں طیب اسلم نے اسرار احمد کو 0-3 سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے عماد فرید کو 0-3 سے ہرایا۔خواتین کے مقابلوں میں مدینہ ظفر نے آمنہ فیاض کو 2-3 اور فائزہ ظفر نے مقدس اشرف کو 0-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔مرد اور خواتین ایونٹس کے فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن