موروسے تجاوزات کاخاتمہ ،شہریوں کووارننگ 

مورو(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی پٹھان اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ ضلع نوشہروفیروز محمد اسماعیل زرداری نے فورسز اور میونسپل عملے کے ساتھ مورو سٹی میں دوسرے روز بھی غیرقانونی تجاوزات,جددخلیوں کورٹ روڈ,مین روڈ, باندھی روڈ,گچیروروڈ, دادو روڈ, درس روڈ,میجر چونک,دادوچونک اور دیگر مقامات پر انکروچمنٹ کے خلاف میگا آپریشن کیا دکانداروں, ٹھیلے ,اسٹورز,غیرقانونی بنے فٹ پاتھ,رکشہ کو ہٹایا اور آخری وارننگ بھی دی جبکہ ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ ضلع نوشہروفیروز محمد اسماعیل زرداری نے صحافی رائو تیمور احمد راجپوت کو بتایا کہ پورے مورو کو نو انکروچمنٹ سٹی بنارہے ہیں پہلے مرحلے میں مین روڈ مورو اور شاہی بازار مورو میں آپریشن کئے جائیں گے, قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا.درس روڈ, ہاسپیٹل روڈ. کالج روڈ کے اطراف میں بھی اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ہوگا اس موقع پر تاج محمد منگی, برکت ملک, فرحان راجپوت, مکیش کمار, نور محمد, ساجد چوہان, شمن کوریجو, عمران لانگاہ, اصغر علی اور دیگر افراد بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن