عمان کا بھارت سمیت 103ممالک کیلئے فری سیاحتی ویزا، پاکستان شامل نہیں 

مسقط (نیٹ نیوز) عمان کی جانب سے 103ممالک کے لیے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاہم فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، وینزویلا اور ایکواڈور، اور تیسری فہرست میں چاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی، دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے لئے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں۔ عمانی پولیس نے بتایا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو 10دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔ جب کہ عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سیاحوں کو جن شرائط پر عمان آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی اور قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی۔ جب کہ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرز کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...