لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول لاہور پہنچ گئے۔ وہ 13 دسمبر کے پی ڈی ایم جلسے تک لاہور میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ پارٹی کے مقامی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لاہور جلسے سے متعلق مریم نواز سے بات چیت کریں گے اور ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔