انسانی حقوق کا عالمی دن: دنیا کشمیریوں کیخلاف بھارتی جرائم کا نوٹس لے‘ شاہ محمود‘ بلاول 

اسلام آباد/ لاہور کراچی(سٹاف رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت ، نوائے وقت رپورٹ،نیوز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن منایا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ خواتین بچوں کے حقوق اور کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ دنیا کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر ی عوام کیخلاف سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ یہ ہمارے اس عزم کے اعادہ کا دن ہے کہ انسانیت کا احترام کیا جائے اور کسی امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے بھارت سے اقوام متحدہ کے انکوائری کمشن کو منظور کرنے اور انسانی حقوق اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا جانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق  سلب کرلئے گئے ہیں اور مقبوضہ وادی میں مواصلات کی مکمل بندش ہے۔  انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیرملکی ذرائع ابلاغ کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر  میں رسائی نہیں دی جارہی ہے اور وہاں سے آنے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور دوسرے عالمی رہنمائوں کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔فرینڈز آف کشمیر،فورم فرانس،اسلامی اتحاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام بھارتی ہائی کمشن سلام آباد کے سامنے مظاہرہ کیا قیادت حمید لون اور منظور شاہ نے کی،بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...