اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم اورطالبان کے درمیان دو روز کے وقفے کے بعد امن مذاکرات آج پھر دوحہ قطر میں شروع ہوں گے۔فریقین کے درمیان مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق رائے کے بعد مذاکراتی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں رواں ہفتے بات چیت کے تین دور ہوئے تاہم طالبان نے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی اٹھائیس نکاتی فہرست پر غور و خوض کیلئے مزید دو روز کی مہلت طلب کی تھی۔