اسلام آباد (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہاہے کہ بدعنوانی معاشروں کے غریب اورکمزورطبقات کوسب سے زیادہ متاثرکر رہی ہے ، ممالک کوبہترانتظام وانصرام، شفافیت، احتساب ،سرکاری خریداریوں کی آن لائن تفصیلات اورمنی لانڈرنگ کے تدارک جیسے اقدامات کویقینی بناناہوگا۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوانے گزشتہ روزاینٹی کرپشن کے حوالہ سے ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صحت، معیشت اورسماج پرکورونا وائرس کے اثرات سے دنیا کاکوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہاہے، یہ ایک ایسابحران ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ معیشتوں کی معاونت کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے فوری ردعمل کامظاہرہ کیا، آئی ایم ایف کو 100 ممالک کی جانب سے ہنگامی معاونت کی درخواستیں موصول ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں آئی ایم ایف نے فوری معاونت کیلئے اقدامات کئے اس کے ساتھ ساتھ ممالک کواسلوب حکمرانی بہتر اوراحتساب کو یقینی بنانے پرزوردیاگیا، تمام ممالک کیلئے ہماراپیغام بڑا واضح ہے کہ بحران کے اس دورمیں صرف وہ اخراجات کئے جائے جو ضروری ہوں ، فنڈز سمجھداری سے استعمال کئے جائے اوراس کی رسیدوں کومحفوظ رکھاجائے۔
بدعنوانی معاشروں کے غریب اور کمزور طبقات کو سب سے زیادہ متاثر کررہی: آئی ایم ایف
Dec 11, 2020