مری، چھانگلہ گلی کے گھر کلثوم نواز کے نام، غیرقانونی منجمد کئے گئے، مریم کی نیب کیخلاف احتساب عدالت درخواست

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست کے مطابق نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں مری اور چھانگلہ گی گھروں کو منجمد کردیا ہے۔ جبکہ یہ دونوں جائیدادیں مرحومہ کلثوم نواز کے نام پر ہیں۔ نیب کی جانب سے مری اور چھانگلہ ہل میں دو گھروں کو منجمد کرنے کا اقدام غیرقانونی  ہے۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان رہائشوں کو قانونی طور پر منجمد نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ عدالت نے پراپرٹیز کی تفصیل طلب کرکے جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...