نیول چیف سے جاپان، مصر کے سفیر کی ملاقات، بحری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال 

Dec 11, 2020

اسلام آباد،کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) نیول چیف سے جاپان اور مصر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں پاکستان میں متعین  چین کے سفیر  نونگ رانگ نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز  کا دورہ کیا۔ آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل  اعزاز احمد چوہدری نے آئی ایس ایس آئی کے پہلے دورے پر چینی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں آئی ایس ایس آئی کی سرگرمیوں، اور پاک چین  تعلقات پر ادارے کی جانب سے کئے جانیوالے کام پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹر،  ڈاکٹر طلعت شبیر نے چینی سفیر کو چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹرکے کام اور گذشتہ دو سالوں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سفیر خالد محمود چیئرمین آئی ایس ایس آئی نے چینی سفیر نونگ رونگ کا آئی ایس ایس آئی آنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں