پرویز الٰہی سے وفاقی وزیرعلی محمد‘ اعجاز چودھری کی ملاقات‘ شجاعت کی خیریت دریافت کی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع سالک حسین ایم این اے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ملک عمیر واحد بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کرونا کی وجہ سے معاشی بحران کا خدشہ ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن