اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )وزارت داخلہ نے پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر خان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے خارج کردیا۔ ارباب عالمگیر کا نام ہٹائے جانے کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ارباب عالمگیرکا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا تھا۔ارباب عالمگیر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب)کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا، ارباب عالمگیرکے خلاف نیب کے پی بدعنوانی کی تحقیقات بھی کرتا رہا ہے ارباب عالمگیر کا نام ای سی ایل پر نیب کی سفارش پر ہی ڈالا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ارباب عالمگیر کو ان کا نام ای سی ایل سے ہٹائے جانے کے حوالے سے خط لکھ دیاگیا ہے۔