مڈٹرم انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں: عامر اکرام بٹ

Dec 11, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نجات اور مڈٹرم انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیں پی ڈی ایم نے سلیکٹڈ اور جعلی حکمرانوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد میاں نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچارہے ہیں مسلم لیگ ن ووٹ کی عزت اور آئین کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے قائد عوام میاں نوازشریف نے اقتدار کی بجائے آئین وقانون کی مضبوطی کو ترجیح دی پی ڈی ایم کی کامیاب تحریک سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیںپی ڈی ایم کا لاہور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے قائدین و کارکنان لاہور جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے مخالفین میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کیخلاف انتقامی کاروائیاں ناکام ہونگی مخالفین تمام کوششوں کے باوجود شریف فیملی پر کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہ کرسکے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام کو ان کرپٹ و نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔

مزیدخبریں