معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعون نے مریم نواش پر تنقید کرتے ہوئے آزاد قانون کے تابع ہونا شاہی خاندان کے مزاج کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی ! ہم آپ کی ناگواری سے آگاہ ہیں، آزاد قانون کے تابع ہونا شاہی خاندان کے مزاج کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی عمل داری یقینی بنانے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے اور نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔