اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی  ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی  ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔
 باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان اور ایران کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا۔مسلم ممالک کے مابین تعاون کوفروغ دینے کیلئے محرک پارلیمانی سفارتکاری ضروری ہے۔
 ایرانی سفیر نےکہا کہ ایران کی قیادت اورحکومت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش مندہیں۔مسلم ممالک کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کیا

ای پیپر دی نیشن