پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے مقابلوں کا بروز ہفتہ ایس اے گارڈنز میں انعقاد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایس اے گروپ کے تعاون سے ایم ایم 2020 پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے مقابلوں کا آج بروز ہفتہ ایس اے گارڈنز میں انعقاد ہوگا۔ بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان اور افغانستان کے 14 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگے۔ اس بات کا اعلان ڈائریکٹر ایس اے گروپ نعمان باجوہ، ڈائریکٹر ایس اے فہد لطیف اور جی ایم ایم اے کے ہیڈ عظیم اعجاز نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم سجال آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نعمان اعجاز باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس اے گروپ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے، دیہی کھیلوں کے ساتھ ساتھ نیشنل اور انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔ تاکہ پاکستان میں کھیل اور کھلاڑی ترقی کریں۔ ہفتہ کے روز ایس اے گارڈنز میں ہونے والے انٹرنیشنل مارشل آرٹس مقابلوں میں پاکستان اور افغانستان کے سات سات کھلاڑی ایکشن میں ہونگے۔ اس موقع پر فہد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کے مقابلوں سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ایس اے گروپ پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کے فروغ کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر عظیم اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ان مقابلوں کے لیے پوری طرح تیار ہیں اچھے نتائج فراہم کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...