پانچویں حسن طارق رحیم اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2020ءمیں عقیل خان اور عشنا سہیل نے ٹائٹل جیت لیے

Dec 11, 2020 | 20:29

سپورٹس رپورٹر
پانچویں حسن طارق رحیم اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2020ءمیں عقیل خان اور عشنا سہیل نے ٹائٹل جیت لیے
پانچویں حسن طارق رحیم اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2020ءمیں عقیل خان اور عشنا سہیل نے ٹائٹل جیت لیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچویں حسن طارق رحیم اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2020ءمیں عقیل خان اور عشنا سہیل نے ٹائٹل جیت لیے۔ لاہور جم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپیئن شپ کے آخری روز لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کی نمبر ون سارا محبوب اور عشنا سہیل کے درمیان مقابلہ تھا۔ جس میں عشنا سہیل جو ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپیئن بھی تھی نے سارا محبوب کو سٹریٹ سیٹ میں دوصفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ عشنا سہیل کی کامیابی کا سکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ مردوں کے سنگلز فائنل مقابلے میں عقیل خان نے مزمل مرتضی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-4 سے مات دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر لاہور جم خانہ کے چیرمین ڈاکٹر جواد ساجد اور نادیہ افتخار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں