ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیشی حکام نے روہنگیا پناہ گزینوں کی ایک ہزار دکانیں گرا دیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی کے کاکس بازار کے کئی روہگنیا کیمپوں میں دکانیں گرا دی گئیں بنگلہ دیشی عہدیدار کے مطابق کیمپوں میں موجود غیر قانونی دکانیں گرائی گئیں انسانی حقوق کارکن کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی بھاشن چار جزیرے پر منتقلی کیلئے دکانیں گرائی گئیں اقدام سے پناہ گزینوں کے ذریعہ معاش پر گہرا اثر پڑے گا۔