اقتصادی تباہی روکنے کیلئے کام جاری‘ افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ اقوام متحدہ 

Dec 11, 2021

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روز میری ڈی کارلو نے  افغان عوام کے ساتھ عالمی ادارے کے عزم اور ایک جامع، منصفانہ اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے ان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے اور افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑنے کے  عزم کا  اعادہ کیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  انڈر سیکرٹری جنرل فار پولیٹکل اینڈ  پیس بلڈنگ افیئرزنے افغانستان کے 3روزہ دورے کے اختتام پر گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں 1949 سے کام کر رہا ہے اور حالیہ بحرانوں کے دوران افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں  گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پریس دفتر نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ روز میری ڈی کارلو  نے دورہ افغانستان کے دوران  کابل میں طالبان کی عبوری حکومت کے سینئر  نمائندوں ، سیاسی شخصیات، خواتین رہنمائوں  سول سوسائٹی  اور سفارتی  اراکین  سے ملاقات کی  اور اس بات کو دہرایا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں  قیام کرے گا اور خدمات  انجام دے گا۔ ڈی کارلو نے جزوی طور پر لیکویڈیٹی بحران اور  بنیادی خدمات کی فراہمی میں کمی کے حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ لیکویڈٹی کی صورتحال کو  کم کرنے اور مکمل اقتصادی اور سماجی تباہی کو روکنے کے لیے کام جاری ہے۔

مزیدخبریں