میکسیکو میں مہاجرین کو لے جانے والے ٹرک کو حادثہ‘ 53 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی 

Dec 11, 2021

میکسیکو سٹی (آئی این پی)میکسیکو میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا جہاں ریاست چیاپس میں مہاجرین کو لے جانے والا ٹرک پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں یہ اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ ہے جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب تک ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان کا تعلق کس ملک سے تھا تاہم حکام کا بتانا ہیکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مہاجرین ہیں۔

مزیدخبریں