خانیوال ضمنی انتخاب: امن و امان برقراررکھنے کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی 

Dec 11, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 206خانیوال میں ضمنی انتخاب کے انعقاد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ حلقہ پی پی 206خانیوال میں 16دسمبر 2021ء کو الیکشن منعقد کیا جائیگا۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے 15سے 17دسمبر کے لئے پاکستان رینجرز کے انچارج افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔ 

مزیدخبریں