کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم شاید تلخ مزاج ہیں ہمیں حالات نے ایسے بنایا ہے۔ افسوس تقریب میں وہ سیاسی قیادت نہیں آئی جو آنی چاہئے تھی۔ ملک میں مظلوم دیکھے ہیں لیکن سب سے مظلوم ہمارا آئین ہے ہماری باپردہ خواتین سڑکوں پر اپنوں کوڈھونڈتی پھر رہی ہیں۔