اسلام آ باد (نا مہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی عوام با شعور ہے، گرین لائن منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا تھا ، اب یہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، عمران خان شکر کریں کہ نوازشریف اتنے منصوبے بنا گئے کہ انہیں تین سالوں میں تختیاں لگانے کا موقع ملا ، جتنے بھی منصوبے ہیں ، وہ نواز شریف کے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی نواز شریف کے بارے میں آج عمران خان بغض اور حسد کے کلمات کہیں گے ، کل ن لیگ کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں ، رینجرز کو ن لیگ کے کارکنوں پر استعمال کیا گیا ، فوٹوگرافر پر بھی تشدد کی مذمت کرتی ہوں ڈی جی رینجرز اس کا بھی نوٹس لیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس حکومت کے احتساب کی حقیقت بے نقاب کردی ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے ۔
عوام با شعور ، حکومت بیوقوف نہیں بنا سکتی،مریم اورنگزیب
Dec 11, 2021