ایف بی آر افسر وفاقی ٹیکس محتسب نہیں بن سکتا‘ لاہور ٹیکس بار کے 2 عہدیدار ایڈوائزری کمیٹی سے مستعفی 

Dec 11, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایف بی آر کے افسر کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے پر لاہور ٹیکس بار کے 2 عہدیدار وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ مستعفی لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ اور نائب صدر حسیب اللہ خان نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔ ایف بی آر کے افسر کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج ہی تعینات کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب خود ہی عہدے سے استعفیٰ دیدیں، وفاقی ٹیکس محتسب کے مستعفی نہ ہونے پر تعیناتی چیلنج کرینگے۔

مزیدخبریں