اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے اسپائنل مسکولر اٹرفی (SMA) کے علاج کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ جین تھراپی کی انجام دہی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں جینیات کے ماہرین نے اسپائنل مسکولر اٹرفی (SMA) کیلئے سب سے پہلی جین تھراپی انجام دی، اور اس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے۔
چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچے شاویزکو چھ ماہ کی عمر میں اسپائنل مسکولر اٹرفی (SMA) کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس بیماری میں مریضوں کو پٹھوں کی کمزوری، پٹھوں کے تنا میں کمی ، محدود نقل و حرکت، سانس کے مسائل، اعصابی و عضلا تی صلاحیتوں میں تاخیر اور اسکولیوسس (ریڑھ کی ہڈی میں خم آنا) اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا بہت سے بچے اپنی دوسری سالگرہ سے زیادہ زندہ نہیں رہتے۔
اسپائنل مسکولر اٹرفی، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں پہلی مرتبہ جین تھراپی
Dec 11, 2021