کراچی (نیوزرپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر اسلامک ہسٹری اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق اسلامک ہسٹری سال آخر کے امتحانات میں محمد ارشد ولد احمد بخش سیٹ نمبر614415 نے 656 نمبرز کے ساتھ پہلی ،مائدہ زوکیب بنت محمد زوکیب سیٹ نمبر614471 نے 633 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مسرت الطاف بنت الطاف حسین سیٹ نمبر614476 نے 627 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 148 طلبہ شریک ہوئے،09 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 81 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کاتناسب 60.81 فیصدرہا۔اُردو سال آخر کے امتحانات میں اسجد نعمان قادری بنت محمد نعمان خان سیٹ نمبر616758 نے 668 نمبرز کے ساتھ پہلی،محمد ابوبکر ولد محمد طیب سیٹ نمبر616766 نے 663 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ نجمہ بنت محمد قاسم سیٹ نمبر616849 نے 599 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 161 طلبہ شریک ہوئے،10 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 29 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 24.22 فیصدرہا۔ایم اے سال اول اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں 174 طلبہ شریک ہوئے،58 طلبہ کوکامیاب قراردیاگیا جبکہ 116 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 33.33 فیصدرہا۔ایم اے سال اول اُردو کے امتحانات میں 321 طلبہ شریک ہوئے،137 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 184 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 42.68 فیصدرہا۔