کراچی (نیوزرپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دین مصطفوی کی دعوت و تبلیغ،نیکی کی طرف رغبت دلانا اور برائی سے روکنا مسلما نو ں کا شعا ر ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن اور صا حب قر آن کی تعلیمات وہدایات پر عمل پیرا ہوکر ہی اللہ کی رضا اور خوشنودی کو حا صل کیا جا سکتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی زندگی کو اسوہ رسالت کے مطابق ڈھالا جائے۔انہوںنے قادریہ مسجد کورنگی میں جما عت اہلسنّت کورنگی کے ذمہ داران کے اجلاس میں کہا کہ نبی کریم ا کے امتی ہو نے کا اولین تقاضا ہے کہ آپس میںاخوت و محبت ،بر داشت اور تعاون کی فضا کو پر وان چڑھاکرزبان ، رنگ و نسل اور علاقائی تعصبات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دور حاضر میں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے ۔
نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنا مسلما نو ں کا شعا ر ہے۔شاہ عبدالحق
Dec 11, 2021