وہاڑی(خبر نگار) ڈی پی ایس کے نئے پرنسپل نے کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے کی بجائے طلبہ و طالبات کو سیر سپاٹوں پر لگا دیا اور حیلے بہانوں سے رقوم بٹورنے سے والدین پریشان معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے نیا پرنسپل تعینات کیاگیا جس نے کوالٹی ایجوکیشن کے انڈیکٹیر بنانے کی بجائے حیلے بہانوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کا ذریعہ بناتے ہوئے پہلے سپورٹس گالا کے نام پر سکول کے طلبا و طالبات سے انٹری فیس کے نام پر رقم اکھٹی کی پھر بہاولپور ٹرپ کے نام پر بچوں سے دو ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم بٹوری گئی اور اب آلودہ ترین،ڈینگی زدہ اور اومی کرؤان وائرس کے خطرات کا شکار لاہور کے ٹرپ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کیلئے طلبہ و طالبات سے 3ہزار روپے فی کس کے حساب سے وصول کئے جا رہے ہیں جس پر والدین نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سموگ،کرونا کے باعث حکومت احتیاطی تدابیر اپنا رہی ہے لیکن سکول انتظامیہ نہ صرف حکومتی اقدامات کی نفی کر رہی ہے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈی پی ایس انتظامیہ نے بچوںکو سیرسپاٹوں پر لگا دیا
Dec 11, 2021