ڈاکٹر نوید کھنڈ نے میلسی ہسپتال کا نظام بہتر انداز میں چلایا:محبوب احمد‘ اللہ بخش 

Dec 11, 2021

میلسی (تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنماوں محبوب احمد لکھیسر اور اللہ بخش خان کھچی نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے ٹرانسفر ہو نے والے ایم ایس ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں مریضوں کو تمام تر سہولیات مہیا کیں اور ہسپتال کا نظام بہتر انداز میں چلایا جس سے شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فر اہم کی گئیںانہوں نے کرونا ویکسی نیشن سنٹر اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو بھی فعال بنا تے ہو ئے کرونا کے ایام میں شہریوں کو ویکسی نیشن کی بہترین سہولت مہیا کی۔

مزیدخبریں