لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کا ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلا س میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار۔ اجلا س میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی، رہنما تحریک انصاف نواب امان اللہ خان، محمد فراز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد انور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع بھرکی ترقیاتی سکیموں سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں اداروںکی ناقص کارکردگی پر برہم
Dec 11, 2021