اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والے آج قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، نااہل لیگ سمیت کرپٹ اپوزیشن احتساب کو متنازع بنانے کی کوشش میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے نااہل حکمران خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں۔ ماضی میں احتساب کے نام پر مذاق ہوتا رہا، نااہل اپوزیشن نے کرپشن پارٹنرشپ قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور حقیقی انصاف کا دور ہے۔
شہباز گل