کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ بس کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں اور سیکیورٹی عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگادیئے۔پولیس کی نفری منگوالی گئی۔ پولیس کی نفری بڑھانے پر کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور ان کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ ایم پی اے جمال صدیقی نے ناراض کارکنوں کو منانے کی کوشش کی۔
کارکن احتجاج
پی ٹی آئی کارکنوں کا تقریب میںشرکت سے روکنے پر احتجاج مجھے کیوں نکالا کے نعرے
Dec 11, 2021