تلاشی سے انکار پر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

لندن (عارف چودھری) سکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں، بعد میں برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا موقف۔ برطانیہ کے دورے پر آئے  ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ علی زیدی منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔ اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے لیکن مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔
علی زیدی

ای پیپر دی نیشن