ریاستیں شہریوں کو انسانی‘ جمہوری حقوق دینے سے مضبوط ہوتی ہیں: زرداری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انسانی حقوق کی پاسدار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں۔ انسانی آزادی، مساوی جمہوری حقوق مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔ ریاستیں شہریوں کو انسانی اور جمہوری حقوق دینے سے مضبوط ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 74 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری انسانی حقوق سے محروم ہیں، کسی شہری پر زبردستی اپنی سوچ مسلط کرنا انسانی حقوق سے انحراف ہے۔ ریاست کو ماں جیسا ہونا چاہیے جو بچوں کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھے۔

ای پیپر دی نیشن