ننکانہ صاحب (نامہ نگار) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پنجابی سکھ سنگت کے زیر اہتمام گوردوارہ جنم استھان سے ریلی نکالی گئی ریلی میں چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ، سردارجنم سنگھ راج ویر، سردار دیا سنگھ ، پادری ریمنڈ کرامت، سماجی رہنماء بشیر مسیح بھٹی سکھ اور مسیحی کیمونٹی سمیت اقلیتی برادری نے شرکت کی شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اورپاکستان میں تمام اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں پادری ریمنڈ کرامت نے کہا کہ ہم خداوند کے شکر گزار ہیں کہ آزاد ملک پاکستان میں آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں۔ سردار جنم سنگھ ویر جی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں امن و امان سے رہ رہی ہیںکرتار پور کو انڈیا نے کافی دیر بند رکھا تھا اس کااقوام متحدہ کو نوٹس لیناچاہیے۔
سکھ سنگت